| تعارف
رہبر شریعت شیخ طریقت رموزِ اسرار معرفت شیخ القرآن
حضرت علامہ سید عمر دراز شاہ مشہدی سیفی مدظلہ العالی
|
|
قبلہ شاہ صاحب خاندانِ عالیہ سادات مشہدی کے چشم و چراغ ہیں آپ حضرت امام سید موسیٰ کاظم قدس سر اللہ العزیز کی اولاد میں سے ہیں قبلہ شاہ صاحب کے خاندان کے مشہور و معروف بزرگ بر صغیر ہندو پاک میں حضرت سید وجیہ الدین مشہدی جو خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے خسر ہیں اور اسی سلسلہ نسب میں حضرت سید احمد کبیر عرف حضرت شا ہ لطیف امام بری رحمتہ اللہ علیہ‘ حضرت سید شاہ محمد داڑی ہری پور ہزارہ‘ حضرت پیر سید ولایت شاہ اچھڑیاں مانسہرہ ہزارہ، حضرت سید عالم شاہ ملکاں ہزارہ‘ حضرت شاہ سید عمر علی شاہ بجن مانسہرہ ہزارہ‘ حضرت سید شاہ زمان کلیگاہ مانسہرہ ہزارہ اور حضرت حسن علی شاہ گلی باغ مانسہرہ ہزارہ۔ ان اولیائے کا ملین کے مزارات مبارکہ آج بھی مرجع خلائق ہیں قبلہ شاہ صاحب کے والد ماجد حضرت پیر سید سبحان شاہ صاحب اپنے وقت کے برگزیدہ بزرگ اور پیر طریقت تھے جن کے ہزاروں مریدین ہزارہ کشمیر کوہستان اور چلاس و گلگت کے اطراف اکناف میں پھیلے ہوئے ہیں۔ |
|
|
میں مرید کیوں اور کیسے ہوا! |
ہر انسا ن کی فطرت میں داخل ہے کہ وہ قرب خداوندی کے حصول کے لئے ذرائع تلاش کرتا ہے اور کسی رہبر کامل کی جستجو میں رہتا ہے چونکہ میرا تعلق سادات کے اس خاندان سے ہے جس میں ہر پشت کے اندر بڑ ے بڑے کامل اولیاء کرام گزرے ہیں ۔ہزارہ ڈویژن اور اسلام آباد کے قرب و جوار میں میرے آباؤ اجداد کی زندآہ کرامتیں آ ج بھی موجود ہیں ۔آباؤ اجداد کے واقعات سن کر مجھے یہ تمنا ہوئی کہ میں بھی ولی کامل بن جاؤں اور مجھے اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہوجائے چنانچہ بچپن سے میں کسی مرد کامل کی تلاش میں تھا مگر اس قحط الرجال میں کوئی ہستی نظر نہیں آتی تھی سینکڑوں اولیا ء اکرام پیران عظام سے ملاقات کی مگر کہیں بھی دل کو تسلی نہیں ہو پارہی تھی کہیں علم تھا اور شریعت کی پابندی تھی مگر علم تصوف نہیں تھا۔کہیں |
|
|
|
| |
|
|
|
|
|